کچن اور گھر
Monday, 21 October 2013
منگوچیاں
اجزاء
------
ایک سو پچیس گرام مونگ کی دال
ایک عدد پیاز (بڑی)
پچیس گرام لال مرچ (پسی ہوئی)
پچیس گرام ہلدی
نو،دس جوئے لہسن (چوپڈ)
تیس گرام گھی
ہرا دھنیا،سفید ذیرہ،نمک حسب ضرورت
دو عدد ہری مرچیں
ترکیب
-------
دال کو دو گھنٹے بھگو کر باریک پیس لیں۔
پھر نمک،ذیرہ آدھی لال مرچ مکس کر لیں اور چھوٹی بالز بنا کر خشک کر لیں۔
گرم گھی میں پیاز تل کر سرخ کر لیں پھر ہلدی،لہسن ملا کر پیس لیں۔
گرم گھی میں یہ مصالحہ فرائی کریں۔ منگوچیاں ڈال کر بھونیں۔ پانی ڈال کر پکنے رکھ دیں۔ شوربا تھوڑا رہ جائے تو ہرا دھنیا ڈال کر پانچ منٹ دم پہ لگائیں۔ منگوچیاں تیار ہیں۔
چکن نگٹس
اجزا:
مرغی کا گوشت۔ بغیر ہڈی کے (سینے کا گوشت سب سے بہتر رہتا ہے۔ لیکن عام بون لیس سے بھی نگٹس اچھے بن جاتے ہیں): 4 فیلٹس یا آدھ کلو
میرینیڈ کے اجزا:
نمک، کالی مرچ، دھنیہ پاؤڈر، آریگینو، سفید مرچ۔ حسبِ پسند
لیموں کا رس۔ ڈیڑھ سے دو چمچ
وورسسٹرشائر سوس ۔ تین چمچ (اگر نہیں ہے تو کوئی بات نہیں۔ میرینیڈ کے لئے لیموں کا رس بھی کافی ہے)
فرائنگ اجزا:
سفید تل۔ آدھی پیالی
میدہ۔ آدھی پیالی
ڈبل روٹی کا چورا
۔ آدھی پیالیانڈے۔ دو عدد ۔ خوب پھینٹے ہوئے
کوکنگ آئل۔ حسبِ ضرورت (نگٹس تلنے کے لئے)
ترکیب:
- مرغی کے گوشت کو چھوٹے چھوٹے کیوبز کی شکل میں کاٹ لیں۔
- میرینیڈ کے تمام اجزا ملا لیں اور مرغی کے ٹکڑوں کو اس میں اچھی تک مکس کر دیں۔ کانٹے کی مدد سے اچھی طرح ملائیں اور 20 منٹ تک رکھ دیں۔
- اب ایک پیالے میں پھینٹے ہوئے انڈے ڈالیں۔ بریڈ کرمبز ، میدہ اور تل کو الگ الگ برتن میں نکال لیں۔
- فرائنگ پین میں تیل گرم کریں۔ نگٹس نہ تو شیلو فرائی ہوتے ہیں اور نہ ڈیپ فرائی۔ اس لئے تیل کی مقدار اتنی رکھیں کہ نہ تو بہت کم ہو اور نہ ہی چکن کے پیس بہت زیادہ ڈوب جائیں۔ ایک ہلکی سی تہہ اوپر آ جائے تو کافی ہے۔
- تیل کو ایک بار تیز گرم کر کے چولھا بند کر دیں۔ ٹھنڈا ہونے پر دوبارہ گرم کریں اور جب مطلوبہ حد تک گرم ہو جائے تو درمیانی آنچ پر فرائنگ شروع کر دیں۔ اس طرح فرائی کی جانے والی چیز کم تیل جذب کرتی ہے۔
- چکن پیس کو کانٹے کی مدد سے اٹھائیں۔ پہلے انڈے میں ڈبوئیں۔ اس کے بعد میدے میں رول کر کے ڈبل روٹی کا چورا یا تل میں رول کر لیں۔ تِل اور بریڈ کرمبز دونوں میں سے کسی ایک کو فائنل رولنگ کے لئے رکھیں۔ دونوں میں کریں گے تو بیرونی تہہ ضرورت سے زیادہ موٹی ہو جائے گی۔
- تیل میں ڈال کر فرائی کریں۔ فرائی کرتے ہوئے ہلکا سا دباتے رہیں تا کہ اندر تک گل جائے۔ گولڈن براؤن ہونے پر پلیٹ میں نکال لیں۔
قیمہ بھرے سموسے
اجزاء
میدہ : آدھا کلو
مکھن : 2 بڑے چمچ
انڈا :1 عدد
نمک : حسب ذائقہ
قیمہ : 1/2 کلو (حسب ضرورت نمک ، مرچ ، ہلدی ، ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر پکالیں اور اچھی طرح بھون لیں)
تیل : تلنے کے لیے
ترکیب
میدے میں تھوڑا سا نمک ، مکھن ، انڈا اور حسب ضرورت پانی ڈال کر گوندھ لیں اب اس گوندھے ہوئے میدے کو دو گھنٹے کے لیے رکھ دیں ، پھر اس میدے کی چھوٹی چھوٹی روٹیاں بیل کر ان روٹیوں کو دو حصوں میں تقسیم کردیں اب روٹی کے آدھے حصے کو کون کی شکل دے کر ان میں قیمہ بھر دیں سرے پر پانی لگا کر کون کو اچھی طرح فولڈ کریں اور گرم تیل میں ڈیپ فرائی کرکے ٹماٹر ساس یا پودینےکی چٹنی کے ساتھ گرما گرم سرو کریں
Subscribe to:
Posts (Atom)

.jpg)

.jpg)